کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع

ویب ڈیسک  جمعـء 8 جون 2018
ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہوں گے فوٹو: فائل

ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہوں گے فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جون سے 11 جون کردی گئی ہے، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی 11 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے لیے مخصوص نشستوں پر ترجیحی فہرستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی 11 جون مقرر کردی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔