- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرنے والے میڈیا مالکان سپریم کورٹ طلب
لاہور: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے صحافیوں اور ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرنے والے میڈیا مالکان کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تنخواہیں نہ دینے والے میڈیا مالکان کو کل طلب کرتے ہوئے میڈیا اداروں سے نکالے گئے صحافیوں کی برطرفیاں بھی معطل کردیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی حکم کے باوجود تنخواہیں نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا مالکان ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت کریں، کیپیٹل ٹی وی سب سے بڑا ڈیفالٹر ہے، مجهے معلوم ہے اس کے مالک احمد ریاض شیخ نے 5 کروڑ کہاں سے لئے، احمد ریاض ہر صورت میڈیا ورکر کو تنخواہیں ادا کرے۔
سپریم کورٹ نے بول ٹی وی، جیو نیوز، سیون نیوز، وقت، اب تک ٹی وی، اے آر وائی، رائل ٹی وی، جنگ، نوائے وقت، نئی بات سمیت تنخواہیں ادا نہ کرنے والے دیگر میڈیا مالکان کو کل پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے سیکرٹری اطلاعات کو بهی طلب کرلیا۔
صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن آصف بٹ نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ میڈیا مالکان تنخواہیں مانگنے پر صحافیوں کو نوکریوں سے نکال رہے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کی دهمکیاں دی جا رہی ہیں، پنجاب حکومت کو کہہ کر صحافی یونینز کے دفاتر چهینے جا رہے ہیں، مبشر لقمان جیسے بڑے اینکروں کی تنخواہیں اتنی ہیں کہ انہیں کوئی پرواہ نہیں،
چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ آئندہ کسی صحافی کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، جس میڈیا مالک نے تنخواہ اور واجبات ادا نہ کئے، اس کیخلاف کارروائی ہوگی، قرضے لیں، بهیک مانگیں، گاڑیاں، مکان گروی رکهوائیں لیکن صحافیوں کو تنخواہیں ادا کریں، صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بڑے بڑے اینکرز چینلز کا بائیکاٹ کریں۔
کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔