سلو میاں کو عزت وپیار نہ ملنے کا شکوہ

ویب ڈیسک  منگل 12 جون 2018
میری فیملی کی عزت نہ کرنے والے کی عزت نہیں کروں گا، سلمان خان

میری فیملی کی عزت نہ کرنے والے کی عزت نہیں کروں گا، سلمان خان

 ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا  اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا۔ 

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا رشی کپور کے حوالے سے کہنا ہے کہ میرے کوئی دشمن نہیں ہیں لیکن میں کچھ لوگوں کو پسند نہیں کرتا اور میں اس معاملے میں بلکل واضح ہوں جب کہ رشی کپور مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ میں اُن کی عزت کروں اگر وہ شخص میری اور میری فیملی کی عزت نہ کرے تو میں بھی اُن کی عزت کرنے سے معزرت ہی کروں گا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا  اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر چاہے کوئی جونیئر ہو یا سینئر تو اسے کسی کی بےعزتی نہیں کرنی چاہئے اور خصوصاً اُس وقت تو بلکل بھی نہیں جب آپ اُن کے ساتھ کام کر رہے ہوں اور پھر بھی وہ شخص آپ کو بے وقوف اور بے عزت کرتا ہے تو یہ اچھی بات نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سونم کپور کی شادی میں رشی کپور کا پارہ ہائی

واضح رہے کہ سونم کپور کی شادی کی تقریب میں رشی کپور کی جانب سے سلمان کی بھابھی اور سہیل خان کی اہلیہ سے بدتمیزی کی گئی تھی جس کے بعد سلمان اور رشی کپور کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔