- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی پر والد سلیم خان کا رد عمل
ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر اُن کے والد مشہور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے بھی خاموشی توڑ دی۔
ہریانہ پولیس نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم سمپت نہرا کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق راجستھان کے بشنوئی قبیلے کے بااثر اور جرائم پیشہ شخص لارینس بشنوئی کے گینگ سے ہے جب کہ ملزم نے منصوبہ بندی کے تحت ریکی کرکے اداکار کے گھر کی کچھ تصاویر اور اُن کے گھر آنے اور جانے والے تمام راستوں کی فوٹیج بھی اپنے موبائل سے بنائی تھیں تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اُن کے والد سلیم خان کا کہنا تھا کہ ملزم سمپت نہرا کی گرفتاری کے بعد سلمان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ کسی بھی نہ خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی اعلیٰ ٹیم پر مشتمل سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان کے قتل کا منصوبہ بنانے والا ملزم گرفتار
سلیم خان نے مزید کہا کہ خطرہ پوری فیملی کے لئے نہیں بلکہ سلمان کے لئے ہے جس کی ہمیں بہت فکر ہے اور اسی وجہ سے ہماری تمام تر توجہ سلمان خان پر ہے لیکن ہمیں پولیس پر پورا اعتماد ہے جو اس ضمن میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔