مشرقی ملبوسات ہمیشہ اولین ترجیح رہتی ہے ثناء

اپنے ملک کی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہوں, ثناء.


Qaiser Iftikhar April 28, 2013
ثنا۔ فوٹو: ذیشان حیدر

ثناء اداکاری اور ماڈلنگ کا چمکتا دمکتا ستارہ ہے،جس نے کیریئر کا آغاز تو فلم سے کیا مگر بعدازاں فیشن اور ٹی وی انڈسٹری میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔

ان دنوں وہ متعدد ٹی وی پراجیکٹس میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ معروف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشل بھی کر رہی ہیں جبکہ مختلف کمپنیوں کی برانڈ ایمبسڈر بھی ہیں۔



فوٹو: ذیشان حیدر

گزشتہ دنوں انہوں نے ''ایکسپریس'' کے لئے ایک خصوصی فوٹوشوٹ کروایا جس میں انہوں نے ہلکے پھلکے اور دیدہ زیب رنگوں کے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے۔



فوٹو: ذیشان حیدر

اس موقع پر اداکارہ ثناء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما ہو یا موسم گرما ہمیشہ مشرقی ملبوسات میری اولین ترجیح ہوتی ہے، اپنے ملک کی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہوں۔



فوٹو: ذیشان حیدر

اپنی مصروفیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں تو فی الحال کوئی پراجیکٹ نہیں کر رہی، مگر ٹی وی پر میر ے پاس بہت اچھے پراجیکٹ ہیں جن میں اپنے کیریئر کے جاندار رول نبھا رہی ہوں، مستقبل میں ذاتی پروڈکشن ہائوس بنانے کا بھی ارادہ ہے جس میں پہلے ڈراما سیریل اور بعد میں فلموں پر کام کرنے کا ارادہ ہے ۔