- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
شاہ رخ اورسلمان خان کی مداحوں کو عید سے قبل عیدمبارک
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان نے مداحوں کو عید سے قبل عیدکی مبارک دی ہے۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے عید کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو فلم ’زیرو‘کے ٹیزر کے ذریعے عید کا تحفہ دیا ہے۔ تقریباً ایک منٹ کے ٹیزر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ جب کہ ان کے ارد گرد موجود سیکڑوں لوگوں کا ہجوم دونوں کو ڈانس کرتے دیکھ کر چیخ چیخ کر ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ٹیزرمیں شاہ رخ خان کترینہ کیف کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں جب کہ سلمان خان شاہ رخ خان کو کہہ رہے ہیں جس کے پیچھے لگ جاتے ہو اس کی زندگی بنادیتے ہو۔
شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پرفلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو عید کی مارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’یہ لو یہ لو۔۔ آنند لال رائے کی طرف سے اس بارعید کا میٹھا بہت تیزہے، لہٰذا میری اورفلم’زیرو‘کی پوری ٹیم کی طرف سے تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد، میں آپ سب سے بے حد محبت کرتا ہوں اورامید کرتاہوں آپ کو فلم پسند آئے گی‘‘۔
واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘میں شاہ رخ خان بونے کاکردار اداکررہے ہیں۔ ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم’زیرو‘میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکارہ کترینہ کیف اورانوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، فلم 21 دسمبر2018کونمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔