عید کےدوران پاک بھارت واہگہ بارڈر پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی

آصف محمود  جمعـء 15 جون 2018
دونوں ملکوں کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بھی پیر کے روز مسافروں کولے کربھارت جائے گی  فوٹو:فائل

دونوں ملکوں کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بھی پیر کے روز مسافروں کولے کربھارت جائے گی فوٹو:فائل

لاہور: عیدکی چھٹیوں کے باوجود پاک بھارت واہگہ بارڈرپرسرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

عید الفطر کے موقع پر پاک بھارت واہگہ بارڈر پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، دوستی بس، ٹرین کا پہیہ چلتارہے گا جب کہ دونوں ملکوں میں پیدل آنے جانے والوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا تاہم دونوں ملکوں کے مابین تجارت کا سلسلہ بندرہےگا۔

عیدالفطرکے دوران وفاقی اورصوبائی محکموں میں چھٹیاں ہوں گی تاہم پاکستان اوربھارت کے مشترکہ واہگہ اٹاری بارڈرپرسرگرمیاں معمول کے مطابق رہیں گی، دونوں ملکوں میں مسافرسفرکرسکتے ہیں جب کہ ہفتہ اورپیرکے دن دوستی بسیں بھی معمول کے مطابق سفرکریں گی۔

اسی طرح دونوں ملکوں کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بھی پیر کے روز مسافروں کولے کربھارت جائے گی، مذہبی یاتراکے لیے پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو بھی عید کے دوسرے روزیعنی 17 جون کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے واپس بھیجا جائے گا، تاہم عیدکی چھٹیوں کے دوران پاک بھارت تجارت بندرہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔