ڈیرن سیمی کی پشتو زبان میں عید کی مبارک باد

احتشام بشیر  جمعـء 15 جون 2018
میری طرف آپ سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، ڈیرن سیمی۔ فوٹو:فائل

میری طرف آپ سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، ڈیرن سیمی۔ فوٹو:فائل

جمیکا: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پشتو زبان میں عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری طرف آپ سب کو عید کی خوشیاں مبارک۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ڈیرن سیمی نے پشتو زبان میں اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام دیا ہے کہ امید ہے رمضان کا مہینہ اچھا گزرا ہوگا، میری طرف آپ سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔