قومی گالف پروفیشنل ایونٹ محمد نذیر کے نام ہوگیا

نسیم رانا کا امیچر ٹائٹل، سینئر پروفیشنلز کی ٹرافی حسن اکبر کے حصہ میں آئی۔


Sports Reporter April 29, 2013
نسیم رانا کا امیچر ٹائٹل، سینئر پروفیشنلز کی ٹرافی حسن اکبر کے حصہ میں آئی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد کلب کے محمد نذیر نے 42 ویںقومی گالف چیمپئن شپ کا پروفیشنل ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان گالف فیڈریشن کے تحت ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میںمیزبان کلب کے نسیم رانا نے امیچر ٹائٹل جیت لیا جبکہ سینئر پروفیشنلز کی وننگ ٹرافی کراچی گالف کلب کے حسن اکبر کے حصہ میں آئی،پروفیشنل ایونٹ میں محمد نذیر نے سخت مقابلے کے بعد281 ہولز کے ساتھ اپنی سبقت قائم کرتے ہوئے وننگ ٹرافی اور 5 لاکھ 75 ہزار روپے کا انعام حاصل کیا،لاہور گیریژن کے مطلوب احمد285ہولز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے اور رنر اپ ٹرافی کے ساتھ 3لاکھ 87ہزار روپے وصول کیے،ڈی ایچ اے کلب کے عمران علی خان 287 ہولز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہوئے اور 2 لاکھ37 ہزار روپے حاصل کیے۔



حیدرآباد کے محمد افضل اور نئے قومی چیمپئن کے بھائی محمد منیر بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر رہے جبکہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہنے والے اسلام آباد کلب کے محمد شبیر کو چھٹی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا،امیچر ٹائٹل جیتنے والے نسیم رانا کااسکور 302ہولز رہا، راولپنڈی کلب کے غضنفر محمود دوسرے اور ملتان کے ذوالفقار علی تیسرے نمبر پر رہے،147ہولز کے ساتھ سینئر پروفیشنل ایونٹ کے فاتح حسن اکبر نے وننگ ٹرافی حاصل کی، لاہور جیمخانہ کے محمد الیاس نے دوسری اور اسلام آباد کے محمود کیانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، آخر میں مہمان خصوصی فیڈریشن کے سینئر نائب صدر تیمور حسن امین نے انعامات تقسیم کیے۔