رنبیر کپور کی شاہ رخ کی 20 سال پرانی فلم کے گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 17 جون 2018
رنبیر کپور نے شاہ رخ خان کی فلم ’دل سے‘ کے مقبول گانے ’چھیاں چھیاں‘ پر رقص کیا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

رنبیر کپور نے شاہ رخ خان کی فلم ’دل سے‘ کے مقبول گانے ’چھیاں چھیاں‘ پر رقص کیا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

 ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی شاہ رخ خان کی فلم کے گانے چھیاں چھیاں پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرلی۔ اس ویڈیو میں اداکار رنبیر کپور کو شاہ رخ خان کی فلم ’دل سے‘ کے مقبول گانے ’چل چھیاں چھیاں‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں رنبیر کپور چھیاں چھیاں گانے میں شاہ رخ خان کے ایک ڈانس اسٹیپ کی نقل کرتے ہوئے کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : پررنبیر کا سلمان خان کو جواب

#RanbirKapoor dances to @iamsrk's iconic song #ChaiyyaChaiyya

A post shared by Bombay Times (@bombaytimes) on


رنبیر کپور اس وقت اپنی آنے والی نئی فلم سنجو کی پروموشن کے سلسلے میں مصروف ہیں جس کی کامیابی کے لیے وہ کافی پُر عزم اور پُرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ فلم ’سنجو‘ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے جس میں سنجے دت کے فلمی کیریر میں آنے والے اتار چڑھاؤ اور ان کی نجی زندگی سے متعلق تنازعات اور کامیابیوں کو فلم بند کیا گیا ہے۔ فلم کے مصنف اور ہدایت کار راج کمار ہیرانی ہیں جب کے اس کو ودھو ونود چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے اور موسیقی اے رحمان نے دی ہے اس فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔