- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
- مصنوعی ذہانت کے سبب توانائی کی کھپت میں اضافے کا خطرہ
- امریکا کی ایران کو نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
بھارت کی وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ دہشتگرد تنظیمیں قرار
واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے نے بھارت کی 2 ہندو انتہا پسند تنظیموں وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ کو عسکریت پسند تنظیمیں قرار دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے انٹیلی جنس ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (CIA) نے بھارت میں ہندوؤں کی دو مذہبی انتہا پسند جماعتوں وشوا ہند و پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ کو عسکریت پسند تنظیمیں قرار دیتے ہوئے دونوں تنظیموں کا نام ورلڈ فیکٹ بک میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ سی آئی اے نے یہ اقدام انتہا پسند ہندو جماعتوں کے تشدد اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے بعد کیا۔
وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگ کے ترجمان نے الگ الگ بیان میں سی آئی اے کے اس اقدام کو متعصبانہ اور لغو قرار دیتے ہوئے سی آئی اے کی جانبداری پر سوال اُٹھا دیئے۔ ہندو عسکریت پسند تنظیموں کا کہنا تھا کہ سی آئی اے بذات خود ایک دہشت گرد ادارہ ہے جو امریکی مفادات کے تحفظ کی آڑ میں دیگر ممالک کی سالمیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔
امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کی جانب سے بھارتی ہندو تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد انتہا پسند جماعتوں کے کارکنان نے بھارت کے مختلف حصوں میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ سی آئی اے نے ورلڈ فیکٹ بک میں جو نقشہ شائع کیا ہے اس میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے جس سے سی آئی اے کی کھلی جانبداری کا اظہار ہوتا ہے۔
واضح رہے سی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ’فیکٹ بک‘ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگ کے علاوہ درجنوں مقامی سیاسی جماعتیں اور پریشر گروپس موجود ہیں جو مقامی اور وفاقی سطح پر کام کر رہے ہیں۔ فیکٹ بک میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کو وادی کشمیر میں علیحدگی پسند گروہ کی حیثیت سے درج کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔