- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
مردہ قرار دیا گیا نوجوان اپنی ہی آخری رسومات میں اچانک آ پہنچا
اسونسیون: پیراگوئے میں ایک شخص نے اپنی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران بخیر و عافیت پہنچ کر سب کو حیران کردیا جس پر اہل خانہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک پیراگوئے کے گاؤں سانتا ٹریسا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں مرنے والا نوجوان اپنی ہی آخری رسومات کےلیے منعقدہ تقریب کے دوران گھر پہنچ گیا۔ اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے غیر یقینی حالت میں نوجوان کو خوش آمدید کہا اور اس موقعے پر نہایت جذباتی اور حیران کن مناظر دیکھنے کو ملے۔
برازیل کی سرحد کے قریب واقع پیراگوئے کے ایک نواحی دیہات سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ یوآن رامون آلفونزو تین روز قبل کسی کام کے سلسلے میں اپنے گھر سے نکلے تھے تاہم وہ واپس گھر نہیں لوٹے تو گھر والے پریشان ہوگئے جب کہ اسی دوران پولیس کو ایک مکمل جلی ہوئی لاش ملی جسے یوآن رامون کے اہل خانہ نے غلطی سے شناخت کرکے آخری رسوم کی تیاری شروع کردی اور عین اسی وقت یوآن رامون گھر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ پیراگوئے کے اس علاقے میں منشیات فروشوں کے کئی گروہ کام کر رہے ہیں جن کے درمیان قبضے اور طاقت کےلیے جھڑپیں جاری رہتی ہیں اور قتل وغارت گری یہاں معمول کی بات ہے۔
اسی وجہ سے یوآن رامون کے تین دن غائب رہنے کے بعد ایک جلی ہوئی لاش ملنے پر اہل خانہ نے یقین کرلیا کہ یہ لاش یوآن رامون ہی کی ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یوآن تین روز تک کہاں تھے اور ملنے والی لاش کس کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔