کرسٹیانو رونالڈو کیلیے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گول کرنے والے یورپی فٹبالر کا اعزاز

رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل گول اسکور کرنے والے فٹبالرز کی فہرست میں صرف ایران کے علی دائی سے پیچھے ہیں۔


Sports Desk June 21, 2018
رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل گول اسکور کرنے والے فٹبالرز کی فہرست میں صرف ایران کے علی دائی سے پیچھے ہیں۔ فوٹو : سوشل میڈیا

NEW YORK CITY: کرسٹیانو رونالڈو کو سب سے زیادہ انٹرنیشنل گول کرنے والے یورپی فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔

رونالڈو نے گزشتہ روز مراکش کے خلاف میچ میں فیصلہ کن گول کیا جو ان کا85واں انٹرنیشنل گول شمار ہوا، اس سے قبل انھوں نے ایونٹ میں اپنی ٹیم کے پہلے میچ میں اسپین کے خلاف ہیٹ ٹرک بھی کی تھی۔

اس طرح رونالڈو نے فیرینس پوسکاس سے یورپ کے ٹاپ اسکورر کا ریکارڈچھین لیا تاہم اب وہ دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل گول اسکور کرنے والے فٹبالرز کی فہرست میں صرف ایران کے علی دائی سے پیچھے ہیں، جنھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 109 مرتبہ انٹرنیشنل مقابلوں میںگیند کو جال کی راہ دکھائی۔