اے این پی کے کارکن خوف کا شکار نہیں ہونگے سرفراز جدون

جلسے اور کارنر میٹنگز سے امیدواروں کا خطاب،مختلف برادریوں کی حمایت کی یقین دہانی.


Staff Reporter April 30, 2013
جلسے اور کارنر میٹنگز سے امیدواروں کا خطاب،مختلف برادریوں کی حمایت کی یقین دہانی. فوٹو: فائل

شہری انتخابات میں قومی مفادات کا تحفظ اور امن کی خاطر قربانیاں دینے والی جماعت اے این پی کو بھرپور مینڈیٹ دیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کسی صورت ڈر اورخوف کا شکار نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی این اے 239 کے امیدوار سرفراز جدون اور پی ایس89 کے امیدوار سلیم جدون نے مسان روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا،پارٹی اعلامیے کے مطابق این اے258 کے امیدوار سلطان مندوخیل اور پی ایس129 کے امیدوار سعید خان نے لیبر اسکوائر میں کارنر میٹنگ منعقد کی جس میں تمام ملک برادری کے عمائدین نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔



مظفر آباد کالونی اورعطا الرحمن گوٹھ بن قاسم میں منعقدہ کارنر میٹنگوں مختلف برادریوں کے عمائدین نے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،پی ایس 119 کے امیدوار حضرت علی بونیری نے کرسچن پاڑہ ناتھا خان گوٹھ میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا اس موقع پر کرسچن برادری کی سرکردہ شخصیات نے این پی کے امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے،پی ایس 116کے امیدوار سمیع اللہ خٹک بہادر آباد دھوراجی میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیاگیا' اس موقع پر مختلف برادریوں اورعمائدین نے پارٹی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا،پی ایس 94 کے امیدوار عامر شہزاد کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔