بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اسپتال میں داخل

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جون 2018
گزشتہ روز ایک ریئلٹی شو کی شوٹنگ کے دوران سنی لیون کو پیٹ میں شدید درد اٹھا تھا ۔ فوٹو : فائل

گزشتہ روز ایک ریئلٹی شو کی شوٹنگ کے دوران سنی لیون کو پیٹ میں شدید درد اٹھا تھا ۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو شوٹنگ کے دوران پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون اپنی بے باک اداکاری کی وجہ سے ایک الگ پہچان رکھتی ہیں جب کہ وہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں آئٹم سانگ بھی کرچکی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سنی لیون پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون گزشتہ روز بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ریئلٹی شو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک انہیں پیٹ میں شدید درد اٹھا جس کے باعث انہیں برجیش اسپتال کاشی پور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے فی الحال شوٹنگ منسوخ کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سنی نے جونیئر سنی لیون متعارف کرادی

واضح رہے سنی لیون نے 2 ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی پر مبنی ایک فلم بنا رہی ہیں جس میں اُن کے مداح جان سکیں گے کہ ’وہ کینیڈا سے کیوں منتقل ہوئی، انہوں نے سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور اُن کی زندگی کیسی تھی اور تمام باتوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے تیاری کرلی گئی ہے ، سنی لیون کا کردار نبھانے کے لئے جونیئر سنی لیون کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔