پی پی امیدواروں نے گھر گھر رابطہ انتخابی مہم شروع کردی

اصغر بہاری کا مختلف علاقوں کا دورہ، شاہجہاں خان نے لانڈھی کا دورہ کیا


Staff Reporter May 01, 2013
اصغر بہاری کا مختلف علاقوں کا دورہ، شاہجہاں خان نے لانڈھی کا دورہ کیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کراچی میں انتخابی مہم جاری ہے۔

شہر میں بم دھماکوں میں کئی قیمتی جانیں ضائع اور درجنوں معصوم شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد پارٹی قیادت کے فیصلے پر پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کو محدود کرکے گھر گھر رابطہ مہم شروع کرکے چار دیواری میں انتخابی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

این اے 252 سے امیدوار اصغر حسین بہاری نے سولجر بازار ، تھارولین اور گارڈن ایسٹ کا دورہ کیا، ووٹرز سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مزدوروں کی کم از کم اجرت 18 ہزار روپے مقرر کرے گی،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ایک ہزار سے بڑھا کر دو ہزار کردی جائے گی۔



اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار پیر عبدالرشید ان کے ہمراہ تھے،پی ایس 128کے امیدوار شاہجہاں خان نے انتخابی مہم کے سلسلے میں لانڈھی فیوچر کالونی یوسی 4 معین آباد نمبر 1اور 2 کا دورہ کیا اور گھر گھر جاکر ووٹرز سے ملاقات کی، اعوان برادری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔