- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
انیل کپوراور بیٹی سونم کپور پہلی مرتبہ ایک ہی فلم میں، ٹیزرجاری
ممبئی: بالی ووڈ کے سدابہار اور وراسٹائل اداکار انیل کپور بیٹی سونم کپور کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر نظر آئیں گے۔
1994 میں ریلیز ہوئی فلم’’1942 اے لواسٹوری‘‘کا شماربھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کی ان یادگاراورکلاسیکل فلموں میں ہوتا ہےجو کبھی پرانی نہیں ہوں گی، فلم کاگانا’’ایک لڑکی کودیکھا توایسا لگا‘‘آج بھی سننے والوں کو مسحور کردیتا ہے۔ گانے میں انیل کپور اور منیشا کوئرالہ کی سادگی سے بھرپور محبت کی کہانی اتنی خوبصورتی دکھائی گئی ہےکہ دیکھنے والے پر سحر طاری ہوجاتاہے۔ انیل کپور 24 سال بعد ایک بار پھر اسی خوبصورت موسیقی کے ساتھ پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔
اس خبر کوبھی پڑھیں: انیل کپور کا بیٹی کے لیے جذباتی پیغام
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انیل کپورفلم’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظرآئیں گےخاص بات یہ ہے کہ فلم میں ان کی بیٹی اداکارہ سونم کپور بھی پہلی بار اپنے والد کے ہمراہ نظرآئیں گی۔ فلم کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہےجو تقریباً ایک منٹ 15 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہےکہ فلم کی کہانی باپ بیٹی کے جذباتی رشتے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں طویل عرصے بعد انیل کپور کے ساتھ ان کی ساتھی اداکارہ جوہی چاؤلہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآئیں گی جب کہ دیگر کاسٹ میں راجکمار راؤ بھی شامل ہیں۔
سونم کپور نے فلم کا ٹیزر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’پیار میں سیاپانہیں کیاتو کیا پیار کیا‘‘۔
Pyaar mein syaapa nahi kiya, toh kya pyaar kiya? Check out the teaser for #ELKDTAL– https://t.co/UBXcm7YHOD@AnilKapoor @RajkummarRao @iam_juhi @FoxStarHindi @VVCFilms #RajkumarHiraniFilms
— Sonam K Ahuja (@sonamakapoor) June 28, 2018
انیل کپور نے بھی ٹیزر شیئرکراتے ہوئے پرانی یادوں کو دوہراتے ہوئے لکھا’’پیار تب بھی تھا اور اب بھی ہے، لیکن اب سیاپا ہوگیا‘‘۔
Pyaar tab bhi tha aur pyaar ab bhi hai, lekin ab syaapa ho gaya…
Check out the teaser for #ELKDTAL– https://t.co/mAk4MLRrlI@sonamakapoor @RajkummarRao @iam_juhi @FoxStarHindi @VVCFilms #RajkumarHiraniFilms— Anil Kapoor (@AnilKapoor) June 28, 2018
فلم’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘کی ہدایات شیلی چوپڑا نے دی ہے، فلم اسی سال ریلیز ہوگی تاہم تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیاگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔