ایوب گوٹھ سے ڈاکو پکڑے گئے اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد

گروہ کاسرغنہ عامربلوچ ہے ،گروہ گڈاپ،نارتھ ناظم آباد،سرجانی اوردیگرعلاقوںمیں لوٹ مارکی وارداتیں کرتا تھا،ترجمان رینجرز


Staff Reporter June 29, 2018
ملزمان نے رواں سال خاتون کی مددسے نیوکراچی کے گھرمیں10لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، عوام مشکوک افرادکی اطلاع دیں۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI: رینجرز نے اطلاعات پر ایوب گوٹھ گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد پر مشتمل ڈکیت گروہ کو گرفتارکرکے اسلحہ اور ایمونیشن برآمدکرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان میں ملزم عامر بلوچ اس گروہ کا سرغنہ ہے گروہ میں شامل ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منظم طریقے سے ڈکیتیوں کی وارداتیں کرتے تھے ،گروہ میں شامل دیگر ملزمان کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے جن میں کاشف، شبیر عرف شبو، جہانزیب عرف جانی،غلام قمبر عرف لاہوتی،عاشق علی، عبید عرف راجو، سلمان عرف سمی،سیف علی عرف وکی، محمد طارق، عمیر عرف منا شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ اس گروہ نے جنوری 2018 میں نیوکراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ کے ایک گھر میں10لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی جس میں اس گروہ کی مدد ایک خاتون نے کی تھی جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کومزید قانونی چارہ جوئی کیلیے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ دیگر جرائم کی روک تھا م کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔