- عمران خان نے شیر افضل مروت کو پورس کے ہاتھی سے تشبیہہ دے دی
- سونے کے نرخ میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، اب تک 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں مذاکرات، غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- ہم ترقی یافتہ قوم کب بنیں گے؟
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
’سنجو‘ ریلیز سے پہلے ہی لیک، فلمسازوں کو کروڑوں کا نقصان
ممبئی: سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ آن لائن لیک ہوگئی ہے جس کی وجہ سے فلمسازوں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔
بالی ووڈ میں ہر طرف فلم’’سنجو‘‘کے چرچے جاری ہیں اور ہر کسی کی زبان پر رنبیر کپور کی فلم میں تہلکہ خیز اداکاری کی باتیں ہیں کیونکہ رنبیر کپور نے فلم میں سنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بہت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ شائقین فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں، تاہم آج سنجے دت کے چاہنے والوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ طویل انتظار کے بعد آج ہی وہ دن ہے جب فلم بھارت سمیت پوری دنیا میں ریلیز کردی گئی ہے تاہم ریلیز سے قبل ہی فلم کو ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ’’سنجو‘‘ آن لائن لیک ہوگئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’سنجو‘‘ کا اہم سین کاٹنے کا حکم
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے سوشل میڈیا صارفین فلم کے ٹورینٹ ڈاؤن لوڈ لنک کے اسکرین شوٹس شیئر کررہے ہیں۔ جب کہ ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ فلم کا ایچ ڈی پرنٹ لیک ہوچکا ہے۔
دوسری جانب رنبیر اور سنجے دت کے پرستاروں نے سوشل میڈیا پر تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائریسی (چوری) کو بڑھاوا نہ دیں اور فلم کوسینما گھروں میں جاکر دیکھیں۔ کچھ لوگوں نے ’’سنجو لیکڈ‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فلم کا ٹورینٹ لنک شیئر نہ کریں اور پائریسی کو ہاں نہ کہیں۔
کچھ لوگوں نے کہا سنٹرل بورڈ آف فلم سنسر(سی بی ایف سی) نے فلم کے ٹوائلٹ والے سین پر ایکشن لیا لیکن کسی کو بھی فلم کی آن لائن لیک پر کوئی اعتراض نہیں، کیوں؟
CBFC has objection over the Toilet leakage scene in #Sanju but no one actually has the problem when the movie is leaked…WHY !?!#SanjayDutt #RajkumarHiraniFilms#SanjuLeaked #Sanju #SanjuThemovie
— Crazy Neutron (@rohith_writings) June 29, 2018
کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ فلم کی آن لائن لیک کی خبریں سلمان خان کے مداحوں نے اڑائی ہیں۔
went from #SanjuLeaked tag….
and found only Salman fans post under this tag!!!
wellll that was expected :P— Zuheeb ❤ (@iam_freakk) June 28, 2018
واضح رہے کہ فلم آج بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے لہٰذا ریلیز سے قبل فلم کا لیک ہونا فلم کے بزنس پر اثر انداز ہوگا اور فلم کو کروڑوں کا نقصان ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔