- ویزہ میں تاخیر؛ عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک
- ایپل نے نیا آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا
- امریکا کی سڑکوں پر رکشے کی ویڈیو وائرل
- ایسٹرازینیکا نے اپنی تمام کورونا ویکسین عالمی منڈیوں سے اٹھالی
- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
زمین کی غیر قانونی فروخت کی تحقیقات پر کے ڈی اے افسران میں کھلبلی
کراچی: کراچی کے اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں کی مبینہ طور پر قواعد وضوابط سے ہٹ کر فروخت کر نے والے کے ڈی اے افسران کیخلاف نیب کا شکنجہ سخت ہوتے ہی افسران میں زبردست کھلبلی مچ گئی بوگس نیلامی کے پلاٹس کے چالان اور ڈیٹا انٹری کرنے والے افسران سمیت دیگر نے اپنے عہدوں سے راہ فرار اختیار کرنا شروع کردی۔
سینئر ڈائریکٹر آئی ٹی محمد کمال نے چھٹی پر جانے کی درخواست دے ڈالی جبکہ حیران کن طور پر محکمہ آئی ٹی میں موجود اپنے سب سے قریبی ایڈ یشنل ڈائریکٹر ایس ایم سہیل کا محمد کمال نے خود ہی تبادلہ کرکے ادارے کے افسران کو حیران کردیا ہے ،ادارے کے ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈی جی ناصر عباس کے دور میں مبینہ طو ر بے قاعدگیوں کے ذریعے اربوں مالیت کے پلاٹوں میں محکمہ آئی ٹی کے افسران نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے محکمہ آئی ٹی سے جاری ہونے والے چالان اور انٹریوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں جس پر مذکورہ افسران میں زبردست کھلبلی مچی ہوئی ہے۔
گذشتہ روز کے ڈی اے میں غیر قانونی طور پر تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ محمد کامران کو نیب نے حراست میں لے لیا تھا جبکہ سابق ڈی جی ناصر عباس کو پلاٹوں کی بندر بانٹ میں سہولت فراہم کرنے والے دیگر افسران کیخلاف بھی نیب کا شکنجہ سخت ہوگیا ہے۔ محکمہ آئی ٹی میں تعینات سینئر ڈائریکٹر محمد کمال کے حوالے سے کے ڈی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع ہوتے ہی انہوں نے چھٹیوں پر جانے کی درخواست کردی ہے اور اپنے سب سے قریبی ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی ایس ایم سہیل جو کہ گریڈ18کے افسر ہیں ان کا بھی محکمے سے تبادلہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 18گریڈ کے افسر کے تبادلے کا اختیار ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے اور سیکریٹری کے پاس ہے لیکن محمد کمال نے اپنے دستخطوں سے ایس ایم سہیل کا تبادلہ کیا ہے جسے افسران غیر قانونی قرار دے رہے ہیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے دیگر اداروں سے کے ڈی اے میں آنے والے افسران کو واپس نہ بھیجے جانے پر بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔