انتخابی نشان والے کھلونوں کی مہنگے داموں فروخت

قیصر شیرازی  اتوار 1 جولائی 2018
سیاسی جماعتوں کے پرچموں کی ٹوپیاں، مفلر، کڑتے ودوپٹے بھی مارکیٹ میں آ گئے۔ فوٹو: فائل

سیاسی جماعتوں کے پرچموں کی ٹوپیاں، مفلر، کڑتے ودوپٹے بھی مارکیٹ میں آ گئے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: اوپن مارکیٹ میں انتخابی نشانات والے کھلونوں کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں انتخابی نشانات والے کھلونوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔ شیر، بھیڑ،او نٹ،ٹوکری ، پستول، بندوق ، میز،کرسی، بلے، ہاکی، فٹ بال کے کھلونوں کے علاوہ آرٹیفیشل پھل بھی جو انتخابی نشانات میں شامل ہیں بڑی تعداد میں مارکیٹ میں آگئے ہیں جن قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔