قاضی احمد زمیندار کے نوجوان بیٹے کا اغوا مزاحمت پر باپ شدید زخمی

لنک روڈ پر 4 مسلح افراد نے کار روک لی، واقعے کیخلاف شہر میں ہڑتال، دکانداروں کا دھرنا


Nama Nigar May 03, 2013
واقعے کیخلاف دکانداروں نے کاروبار بند کرکے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔

آج صبح 8 بجے سفید رنگ کی کار میں سوار 4 نامعلوم مسلح افراد نے قاضی احمد کے مشہور سنار اور زمیندار رسول بخش بھٹی کو زمینوں سے واپس شہر کی طرف آتے ہوئے لنک روڈ سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔

مزاحمت پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے نوجوان بیٹے ممتاز بھٹی کو زبردستی کار میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ واقعے کیخلاف دکانداروں نے کاروبار بند کرکے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔



انھوں نے مغوی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔ قاضی احمد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔ شہر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں