عمران حکومت کے لیے خدا کو بھی بھول چکے ہیں، مفتی سعید

خبر ایجنسی  منگل 3 جولائی 2018
عمران خان غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں، وہ حکومت کیلئے اللہ کوبھول چکے ہیں، مفتی سعید۔ فوٹو: فائل

عمران خان غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں، وہ حکومت کیلئے اللہ کوبھول چکے ہیں، مفتی سعید۔ فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کپتان سے متعلق حیران کن بیان دے ڈالا۔

مفتی سعید کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کے لیے اللہ کو بھول چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان آج جوکچھ کر رہے ہیں۔ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، عمران خان غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی کے عرصے میں ان کے نکاح خواں مفتی سعید کا نام نمایاں رہا تھا، جو اس تمام صورتحال میں خاموش رہے تاہم اب مفتی سعید نے بھی عمران خان کے خلاف ایک بیان دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  مفتی سعید نے بھی کپتان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا  ڈالا ہے، ان کاکہنا ہے کہ عمران خان آج جو کچھ کر رہے ہیں۔ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، عمران خان غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں۔ وہ حکومت کیلئے اللہ کوبھول چکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔