ایف بی آرآڈیٹر جنرل تنازع حل کرنے کیلیے حتمی اجلاس طلب

قانونی پہلوئوں کاجائزہ لیاجائیگا،پی اے سی نے بھی معامہ حل...


Irshad Ansari August 12, 2012
قانونی پہلوئوں کاجائزہ لیاجائیگا،پی اے سی نے بھی معامہ حل کرنیکی مہلت دی ہے۔ فائل فوٹو

ISLAMABAD: فیڈرل بورڈآف ریونیواورآڈیٹر جنرل آف پاکستان کے درمیان رجسٹرڈٹیکس دہندگان کے ریکارڈتک رسائی کے حوالے سے طویل عرصہ سے جاری تنازعہ حل کرنے کیلیے آئندہ ہفتے حتمی اجلاس طلب کرلیاگیاہے،ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میںتنازع حل کرنے کی کوشش کی جائے گی کیونکہ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے دونوں اداروںکومعامہ حل کرنے کی مہلت دی ہے۔

اجلاس میں قانونی پہلووں سے بھی جائزہ لیکر یہ طے کیاجائے گا کہ کس ادارے کاموقف درست ہے ، دوایشوزکاجائزہ لیاجائے گا،پہلاکہ آڈیٹرزجنرل آف پاکستان کے آڈیٹرزکوفیڈرل بورڈآف ریونیوکے پاس موجودسیلز ٹیکس میںرجسٹرڈلوگوںکے ریکارڈتک رسائی دینا شامل ہے جبکہ دوسراایشوء ایف بی آرکے ماتحت ادارے پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈ(پرال)کے پاس موجود الیکٹرانک ریکارڈکے سافٹ ویئرتک آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے آڈیٹرزکورسائی دینا ہے۔