نائجیریا میں مسلم عیسائی فسادات 37 افراد ہلاک متعدد زخمی

تصادم اس وقت شروع ہوا جب مسیحی افراد اپنے سربراہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران نعرے بازی کرتے ہوئے گزررہے تھے


AFP May 04, 2013
ریاستی گورنر نے مزید کسی بھی تصادم سے بچنے کے لئے علاقے میں کرفیونافذ کردیا ہے فوٹو اے ایف پی

KARACHI: نائجیریا کی ریاست ترابا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان فسادات کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 30 شدید زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان تصادم ریاست تراباکے قصبے وکاری میں اس وقت شروع ہوا جب مسیحی افراد اپنے سربراہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران نعرے بازی کرتے ہوئے ایک مسلم اکثریتی علاقے سے گزرے جس پر مسلمانوں نے اعتراض کیا اوراس دوران دونوں گروپوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ قصبے میں خونی تصادم کے بعد 37 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ خدشہ ہے کہ مزید افراد بھی اس دوران ہلاک ہوئے ہیں جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، ریاستی گورنر نے مزید کسی بھی تصادم سے بچنے کے لئے علاقے میں کرفیونافذ کردیا ہے۔