لسبیلہ چوک پر موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 2 نوجوان جاں بحق

32 سالہ منصور زخمی، شیریں جناح کالونی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان ہلاک


Staff Reporter May 05, 2013
32 سالہ منصور زخمی، شیریں جناح کالونی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان ہلاک۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک اورایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

لسبیلہ چوک پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا ، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا، ہلاک شخص کی شناخت 28 سالہ عارف ولد رفیق اور 30 سالہ شاہ نور کے نام سے ہوئی جبکہ 32 سالہ منصور زخمی ہے۔



دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرائی تھیں جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں،ہلاک و زخمی لسبیلہ اور سولجر بازار کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں، شیریں جناح کالونی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 20 سالہ ارشد ولد اشرف ہلاک ہوگیا، علاقہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔