لڑکی کے تنازع پر2برادریوںمیں تصادم5افراد جاں بحق

کئی شدید زخمی، ڈاڑو خان گاؤں میں جمالی اور رند برادریاں مورچہ بند، رات گئے تک فائرنگ جاری، علاقے میں خوف و ہراس.


Nama Nigar May 05, 2013
کئی شدید زخمی، ڈاڑو خان گاؤں میں جمالی اور رند برادریاں مورچہ بند، رات گئے تک فائرنگ جاری، علاقے میں خوف و ہراس. فوٹو اے ایف پی

سنجھورو کے نواحی علاقے ڈنڈہ موری کے مقام پر لڑکی کے تنازع پر رند اور جمالی برادری میں خونی تصادم ہوگیا۔

دو بدو فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے، فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو کی نواحی گاؤں ڈاڑو خان جمالی میں لڑکی کے تنازع پر رند اور جمالی برادریاں مورچہ بند ہوگئیں، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد تاجو جمالی، یعقوب جمالی، صالح جمالی، پیر بخش جمالی اور نیاز عرف ناچو رند موقع پر ہی جاں بحق جبکہ احسان جمالی سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔



جن میں سے احسان جمالی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری تھا جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ ایس ایس پی سانگھڑ ثاقب سلطان علی اور ڈی ایس پی کھڈرو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ متعدد افراد کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقبول خبریں