نئی دہلی پولیس کے تشدد سے یاسین ملک زخمی گردن پر چوٹ آئی اسپتال داخل

یاسین ملک کو سری نگر کے صورہ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرادیا گیا۔


May 05, 2013
یاسین ملک کو سری نگر کے صورہ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرادیا گیا۔ فوٹو : فائل

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کے تشدد سے لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک زخمی ہوگئے۔

انھیں سری نگر کے صورہ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرادیا گیا۔ جنتر منتر نئی دہلی پربھوک ہڑتال سے روکنے کے لیے گزشتہ روز لبریشن فرنٹ چیئرمین یاسین ملک کو دہلی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دیگرگرفتار شدگان میںجاوید احمد میر ،شبیر احمد ڈار اور محمد احسن اونتو بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے گرفتاری کے وقت یاسین ملک پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں یاسین ملک کی گردن پر چوٹ آئی۔

چاروں گرفتار شدگان کو دہلی پولیس کے افسران نے اپنی تحویل میں لینے کے بعد کل علی الصبح ایئر پورٹ پہنچادیا جہاں انھیں زبردستی جہاز میں سوار کر کے جبراً سرینگر روانہ کر دیا گیا ۔

مقبول خبریں