تنزانیہ کے چرچ میں دھماکا 30 افراد شدید زخمی

دھماکے میں 30 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے, پولیس


AFP May 05, 2013
دھماکے میں 30 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے, پولیس

تنزانیہ کے مشرقی شہر اروشا کے ایک چرچ میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مقامی پولیس کے سربراہ لائبریٹس ساباس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 30 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے جب کہ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا مشہور سیاحتی شہر اروشا کے رومن کیتھولک چرچ کے باہر ہوا جس کے بعد علاقے ميں سیکورٹی کو سخت کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ اروشا کے کمشنر مگیسا ملونگو نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔