پشاور میں انتخابی نشانات میں عسکری رنگ بھی موجود

جیپ،توپ،جنگی ٹینک،بندوق،پستول اور میزائل جیسے نشانات الاٹ کیے گئے


Numainda Express July 10, 2018
بکری،مگرمچھ،ہتھوڑا،بیلن،مرغی،اینٹ،ٹوتھ برش، ناخن تراش،سیٹی، غلیل بھی ملے۔ فوٹو: فائل

عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کو انوکھے اور دلچسپ انتخابی نشانات الاٹ کیے جن میں عسکری رنگ لیے ہوئے نشانات بھی ہیں۔

بروز بدھ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کو انوکھے اور دلچسپ انتخابی نشانات الاٹ کیے جن میں عسکری رنگ لیے ہوئے نشانات بھی ہیں جن میں جیپ کے علاوہ جنگی ٹینک،توپ ،بندوق،پستول اورمیزائل کے نشانات شامل ہیں۔

آزاد امیدواروں کوجوانتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں ان میں چترالی ٹوپی،بطخ،بیٹری،کرکٹ وکٹ، اخبار، ماچس، شہد کی مکھی،فریج ،مگر مچھ،بیل، بکری، ہتھوڑا، بھٹہ، مٹکا، پہاڑ، موبائل فون،ٹیلی فون ،تھرمس،انسانی آنکھ، سیب، انار، بیلن، آئس کریم ،غبارے،گملا،مرغی، بالٹی،میز،کرسی ،ہتھ گاڑی، پلنگ، اینٹ، ٹوتھ برش، سلیٹ، کیلنڈر، ٹرانسفارمر، تالا، بوتل، پتہ،چائے دانی ،کانٹا (Fork)، ہدہد، طوطا، تتلی، انگور کا خوشہ، اسٹریٹ لائٹ،بحری جہاز،پیالہ ،سلائی مشین،ٹی شرٹ، اسکوٹر،ناخن تراش،ٹرافی،میڈل،روڈ رولر ،واٹر کولر، سیٹی،صوفہ ،غلیل ،کلکولیٹر،تختہ سیاہ اورآری وغیرہ شامل ہیں۔

 

مقبول خبریں