عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے منور حسن

حکومت اپنی ذمے داریوں سے غافل رہی ہے،لوگوں کو تحفظ کے لیے نجی گارڈز رکھنے پڑتے ہیں.


Staff Reporter May 07, 2013
قاضی حسین احمد بلڈبینک کا افتتاح خوش آئند ہے،الخدمت اسپتال اورنگی میں تقریب سے خطاب فوٹو: فائل

GUJRANWALA: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومتیں اپنی ذمے داریوں سے غافل رہی ہیں پرائیویٹ سیکٹر فلاحی کاموں میں حکومت سے زیادہ بہتراندازمیں کام کررہے ہیں۔

عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر اسے بھی نجی شعبے کے حوالے کردیا گیا ہے لوگوں کو تحفظ کے لیے نجی گارڈ رکھنا پڑتا ہے، الخدمت اسپتال اورنگی ٹاؤن میں قاضی حسین احمد بلڈبینک کا افتتاح خوش آئند ہے،وہ الخدمت اسپتال اورنگی ٹاؤن میں قاضی حسین احمد بلڈ بینک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔



اس موقع پر ڈاکٹر معراج الہدیٰ ' نسیم صدیقی،محمد اسحق خان ، لئیق خان نے بھی خطاب کیا ۔ منورحسن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک اورمخلص قیادت ہی ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ معراج الہدیٰ نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی خدمت کا شعارلے کر میدان میں کھڑی ہوئی ہے اسی راستے سے تبدیلی آئے گی۔لئیق خان نے کہا کہ عوام 12مئی کو خوف سے نکل کر ترازو کوووٹ دیں اسی میں ان کے مسائل کا حل پوشید ہے۔