پیمرا نئے کیبل آپریٹرزکو لائسنس کا اجرابندکرےکیبل آپریٹرز

لاہور کنونشن میں سندھ کی نمائندگی نہیں ہوئی،عمران عابدی،خالد شیخ و دیگر.


Staff Reporter May 07, 2013
کیبل آپریٹرز کو بلیک میل کرنے کی سازش پر عمل ہو رہا ہے ،پریس کانفرنس ۔ فوٹو : فائل

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے نمائندوں کی جانب سے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں عمران عابدی ، خالد شیخ ، محمود آرائیں ، دلشاد انصاری ، سعد اختر اور اخلاق احمد سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو بلیک میل کرنے کی سازش پر عمل ہو رہا ہے ، پیمرا کسی بھی آپریٹر کی سیکیورٹی چیک کے بغیر 50 ہزار روپے کے عوض لائسنس جاری کر دیتی جبکہ پچھلی تاریخوں میں بھی لائسنس کا اجرا کیا جا رہا ہے ، انھوں نے کہا کہ پنجاب میں پیمرا کو کیپ کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے پیمرا مساوی رویہ اختیار کرے ۔کیبل آپریٹرز کل بھی ایک تھے اور آج بھی ہم ایک ہیں ، انھوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کے نئے لائسنس کے اجرا کو فوری طور پر بند کیا جائے۔



کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے رہنما عمران عابدی نے کہا کہ سندھ کے کیبل آپریٹرز نے 2003 میں کیپ ایسوسی ایشن کا نام رجسٹرڈ کرایا تھا، پاکستان میں کسی کو بھی اس نام کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں ہے جبکہ پریس کانفرنس کے دوران محمود آرائیں نے لاہور میں کیبل آپریٹرز کنونشن میں شریک افراد کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 2 گھنٹے تک ہمارے کچھ ساتھیوں کو تھانے میں بلاجواز بیٹھایا گیا اور کنونشن میں داخلے سے بھی روکا گیا ۔