کارپوریٹ ٹی 20ٹورنامنٹ فائنل میں اسٹیٹ بینک نے عمرایسوسی ایٹس کو ہرادیا

معین خان اکیڈمی میں اسٹیٹ بینک نے 20 اوورز میں7 وکٹ پر166رنزبنائے.


Sports Reporter August 13, 2012
مین آف میچ فرخ مجید شہزاد نے 84 رنز اسکور کیے۔ فوٹو: فائل

دوسرے کارپوریٹ ٹوئنٹی20 کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اسٹیٹ بینک نے عمر ایسوسی ایٹس کو15رنزسے شکست دیکر جیت لیا۔

معین خان اکیڈمی میں اسٹیٹ بینک نے 20 اوورز میں7 وکٹ پر166رنزبنائے، مین آف میچ فرخ مجید شہزاد نے 84 اور عدنان رئیس نے 34 رنز اسکور کیے، سلطان احمد نے 3 کھلاڑی آئوٹ کیے، عمر ایسوسی ایٹس 151 رنز بناسکی، عمر صدیق نے 76رنز بنائے، حسن محمود، سعادت منیر اور عنصر جاوید نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

کراچی جیمخانہ ٹورنامنٹ میں ڈالر ایسٹ محمد حسین کلب کو 8 رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم نے 123 رنز بنائے، شاہد یوسف نے 35 رنز بنائے، عمران جاوید نے 3 وکٹیں لیں، مخالف ٹیم 115 پر آئوٹ ہوگئی، علی سرفراز نے 29 رنز بنائے، جنید ضیا نے 3 وکٹیں لیں، وائٹل فائیو ٹورنامنٹ میں عمرایسوسی ایٹس سندھ پولیس کولٹس کو 65 رنز سے پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گئی، فاتح سائیڈ نے 159 رنز بنائے جن میں شہریارغنی کے 61 تھے، سندھ پولیس 94پر آئوٹ ہوگئی، مرتضیٰ مجید نے 38 رنز بنائے، سعد نسیم اور سلطان احمد نے 3، 3 وکٹیں لیں۔