بلدیہ عظمیٰ جونیئر افسر محمود بلوچ کو ڈی جی پارکس تعینات

پارکس ڈپارٹمنٹ کے سینئر افسران کا ایڈمنسٹریٹر سے تقرری پر شدید تحفظات کا اظہار.


Staff Reporter May 08, 2013
پارکس ڈپارٹمنٹ کے سینئر افسران کا ایڈمنسٹریٹر سے تقرری پر شدید تحفظات کا اظہار. فوٹو: فائل

صوبائی حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کے ایک جونیئر انجینئر محمود بلوچ کو ڈائریکٹر جنرل پارکس تعینات کردیا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر نے بھی محمود بلوچ کی جوائننگ منظور کرلی ہے،واضح رہے کہ محمود بلوچ آئندہ دو ماہ بعد ریٹائرڈ ہورہے ہیں محمود بلوچ وہ افسر ہیں جنھوں نے اپنی نوعیت کا ایک منفرد ''کارنامہ ''انجام دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی کنٹریکٹ پر اپنی ملازمت کا حکم نامہ جاری کروالیا تھا کہ وہ ریٹائرڈ ہوتے ہی کنٹریکٹ پر ملازم ہوجاتے تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر ان کا کنٹریکٹ ختم کردیا گیا تھا۔

 



بلدیہ عظمیٰ کے پارکس ڈپارٹمنٹ کے سینئر افسران نے ایڈمنسٹریٹر سے محمود بلوچ کی تقرری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی اگر کسی مصلحت کے تحت محمود بلوچ کو اس عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے تو کم سے کم جب تک وہ ڈی جی کے عہدے پر تعینات رہیں ان کے تمام مالیاتی و انتظامی اختیارات سلب کرلیے جائیں خصوصاً ٹینڈرنگ کا عمل ورکس اینڈ سروسز یا کسی اور محکمے کے حوالے کردیا جائے اور کوٹیشن پر مکمل پابندی عائد کردی جائے۔