ایل ایل ایم کی بنیادپرپی ایچ ڈی میںخلاف ضابطہ داخلے منسوخ

جامعہ کراچی کے دیگر شعبہ جات کے برعکس کلیہ قانون میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے ٹیسٹ کی بنیادپردیے.


Staff Reporter August 13, 2012
طلبا نے جامعہ کراچی شعبہ قانون میںپی ایچ ڈی ٹیسٹ سے بچنے کیلیے داخلے نہیںلیے ۔ فوٹو ایکسپریس

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ایل ایل ایم کی بنیادپرکلیہ قانون کے بجائے دیگرشعبہ جات کے پی ایچ ڈی پروگرام میں دیے گئے خلاف ضابطہ داخلوں کوختم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور اس فیصلے سے ایک سرکلر کے ذریعے تمام شعبہ جات کوآگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے سرکلر میں ایسے طلبا جنھوں نے کلیہ قانون کے بجائے دیگرشعبوں میں بغیرٹیسٹ دیے خلاف ضابطہ پی ایچ ڈی میں داخلے حاصل کیے تھے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے داخلے کلیہ قانون میں منتقل کروالیں، جامعہ کراچی کے دیگر شعبہ جات کے برعکس کلیہ قانون میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے ٹیسٹ کی بنیادپردیے جاتے ہیں جس سے بچنے کے لیے متعلقہ امیدواروں کی جانب سے دیگرشعبوں میں ایل ایل ایم کوایم فل کے مساوی ظاہرکرکے پی ایچ ڈی میں داخلے دیے گئے تھے ۔

واضح رہے کہ یہ داخلہ بھی متعلقہ سیکشن ہی کی جانب سے دیے گئے تھے اورسیکشن میں کام کرنے والی ایک ایڈہاک افسرایم فل، پی ایچ ڈی کے داخلوں کے وقت خود ایک سائنس کے شعبہ میں داخلے کی امیدوارتھیں اورداخلوں کوحتمی شکل دینے والی افسر نے یہ داخلہ ٹیسٹ پاس بھی کرلیا تھا تاہم بعد ازاں جامعہ کراچی نے ان کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کالعدم قراردیتے ہوئے انھیں داخلے سے روک دیاتھا ،یاد رہے کہ ایل ایم ایم کی بنیادپرمختلف شعبوں میں داخلے دیے گئے ہیں ۔