حمزہ قتل کیس ملزم کو او لیول کے امتحان میں شرکت کی اجازت

دوران امتحان عدالت میں پیش ہونے سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا ہے۔


Staff Reporter May 09, 2013
عدالت نے جیل حکام کو امتحان کی تیاری کرنے کیلیے روشنی اورپنکھا فراہم کرنے اور عام قیدیوں سے الگ رکھنے کی ہدایت کردی ہے. فوٹو: فائل

لاہور: عدالت نے حمزہ قتل کیس میں گرفتار ملزم شعیب کو او لیول کے امتحان میں شرکت کی اجازت دیدی ہے۔

جیل حکام کو امتحان کی تیاری کرنے کیلیے روشنی اورپنکھا فراہم کرنے اور عام قیدیوں سے الگ رکھنے کی ہدایت کردی ہے ، امتحان کے روز سخت سیکیو رٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے، دوران امتحان عدالت میں پیش ہونے سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ملزم کے وکیل جنید عالم ایڈووکٹ نے جنوبی کی عدالت میں تحریری طور پر استدعا کی تھی کہ اسکا موکل او لیول کا طالب علم ہے اور آج سے امتحانات کاآغاز ہورہا ہے جبکہ اس کا موکل نہایت ہونہار طالعلم ہے اور اے لیول کے تمام امتحانات اس نے اے گریڈ میں پاس کیے ہیں، اگر اسے امتحان سے دور رکھا گیا تواس کے کیریئرکو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، فاضل عدالت نے درخواست منظور کرلی۔