ایکسائز نے اسمگل گاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی

اسمگل گاڑیوں کے مالکان دو ماہ میں رجسٹریشن کرالیں بصورت دیگر جرمانے ہونگے،شبر زیدی


Staff Reporter May 09, 2013
وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن سید شبر زیدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا ہے. فوٹو: فائل

نگراں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا ہے کہ اسمگل شدہ گاڑیوں کے مالکان60 روز میں رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرالیں مدت ختم ہونے کے بعد ایسی گاڑیوں کے مالکان پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن سید شبر زیدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا ہے رجسٹریشن کے عمل سے قومی خزانے میں ایک خطیر رقم جمع ہوگی،ایسی اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے۔



جن کے پاس کسٹم کی این او سی اور دیگر متعلقہ دستاویزات مکمل ہوں، انھوں نے اسمگل شدہ گاڑیون کے مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کاعمل دو ماہ کے اندر مکمل کروالیں اور تمام ٹیکس وغیرہ کی ادائیگی کریں بصورت دیگر مدت ختم ہونے کے بعد ان گاڑیوں کے مالکان پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے،اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جائیگا۔