11مئی کوہونیوالے عام انتخابات کی انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائیگی

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق انتخابات سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنالازمی ہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق انتخابات سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنالازمی ہے۔ فوٹو: فائل

11مئی کوہونیوالے عام انتخابات کی انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائیگی جسکے بعدکوئی بھی امیدوارجلسہ ،جلوس،کارنر میٹنگ نہیں کرسکے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق انتخابات سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنالازمی ہے۔اسکے بعدکوئی بھی امیدوار،سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے سلسلے میںجلسہ،کارنرمیٹنگ یاکنونسنگ نہیں کرسکیںگی۔9 مئی رات بارہ بجے کے بعد کسی بھی چینل یا اخبارات میں سیاسی جماعتوں کے اشتہارات پربھی پابندی ہوگی تاہم میڈیا پرانتخابی تجزیے کیے جاسکیںگے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنیوالوںکیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن نے ووٹرز پرووٹ کاسٹ کرتے وقت موبائل فون پولنگ بوتھ کے اندرلے جانے پرپابندی عائد کردی پریذائیڈنگ افسران ووٹرکوبیلٹ پیپردینے سے پہلے موبائل فون جمع کرانے کی ہدایت کریں گے ۔انکار پر ووٹرکو بیلٹ پیپرنہیںدیاجائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوںکومخالف جماعتوںکے خلاف بے بنیاد اورتضحیک آمیزاشتہاری مہم اورتقاریرسے روک دیا،اس ضمن میںتمام سیاسی جماعتوںکوایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میںواضح ہدایات جاری کی گئی تھیںلیکن اس کے باوجودانتخابی مہم کے دوران امیدواروںاورسیاسی رہنماؤںکی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ذاتی نوعیت کے الزامات اورنازیبازبان استعمال کی جاتی رہی جس پرتمام سیاسی جماعتوںاورامیدواروںکوایک مرتبہ پھرخط میں ہدایات جاری کی ہیںکہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاپراشتہارشائع نہ کیے جائیںمخالفین پرتنقیدصرف اور صرف ماضی کے ریکارڈ اورپالیسی پرکی جاسکتی ہے جبکہ عام انتخابات کیلیے پولنگ صبح8 بجے سے شام5 بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کاکنٹرول جمعے کی شام کوپریزائیڈنگ آفیسران کے حوالے کردیاجائیگاجبکہ اس روزپولنگ بیگ بھی انکے حوالے کردیے جائیں گے۔ وہ11 مئی کوپولنگ ایجنٹوںکی موجودگی میںبیلٹ پیپرزکاتھیلا کھولیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن کیاسٹاف کیلیے ضابط اخلاق جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ پرتعینات عملہ پریذائیڈنگ افسران کے علاوہ کسی کاحکم نہ مانے۔بدھ کوالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ میںکہاگیاکہ پولنگ اسٹاف کسی بھی سیاسی جماعتوںکے ساتھ وابستگی ظاہرنہ کریںنہ پولنگ کے روزکسی بھی سیاسی جماعت کے جھنڈے اوربیجزنہ لگائیں جائیں۔انھوں نے کہاکہ انتخابی عملہ ووٹرزکے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آئے۔جبکہ ووٹرزکیلیے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیںجس میںکہاگیاہے کہ ووٹ ایک قومی راز ہے،ووٹ کسی بھی شخص کودکھاکرکاسٹ کرناغیرآئینی عمل ہے۔الیکشن کمیشن نے 8کروڑ 61لاکھ ووٹرز کوہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ کارازفاش کرنے پرآئین کے آرٹیکل 226 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔



آن لائن کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروںسے کہاہے کہ عام انتخابات میںٹرن آئوٹ بڑھانے کیلیے ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلیے انتخابات کے روزمساجدمیںبارباراعلان کروائیں۔دریںاثناء پشاور، راولپنڈی،حیدرآباد،کراچی سمیت ملک کے کئی علاقوںمیں گیارہ مئی کے انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرزفوج کی نگرانی میںپہنچادیے گئے ہیں۔ ادھربلوچستان میں11مئی کے الیکشن کے پرامن آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کے پیش نظرفوج نے پوزیشن سنبھال لی خفیہ اداروںقانون شکن عناصراورالیکشن کاعمل متاثرکرنے والوںکے ٹھکانوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیںاورآئندہ 24 گھنٹوں میں ایسے عناصرکیخلاف سخت کریک ڈائون کاامکان ہے علاوہ ازیںچیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کوالیکشن کمیشن کی درخواست پررینجرزکی اضافی سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے، چیف الیکشن کمشنرکے گھردفتراوران کی دیگر سرگرمیوںکیلیے انہیںپولیس کیساتھ رینجرزکی خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، الیکشن کمیشن سندھ نے آئی جی سندھ کے نام ایک خط میںناقص سیکورٹی کی نشاندہی کرتے ہوئے اضافے کامطالبہ کیاتھا۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ضلع دیرمیں پکڑے گئے بوگس بیلٹ پیپرز کے نمونے مانگ لیے گئے ہیںاورالیکشن کمشنرخیبرپختونخواکونئی ہدایات جاری کردی ہیںاو ر کہاگیاہے کہ اس بات کویقینی بنایاجائے کہ ایک بھی بیلٹ پیپرسرکاری مہرکے بغیرجاری نہ ہو۔پریذائیڈنگ افسروںکو سرکاری مہرکے بغیربیلٹ پیپرگنتی میںشامل نہ کرنے کابھی حکم دیاگیاہے۔خصوصی نامہ نگارکے مطابقچیئرمین نادراطارق ملک نے کہاہے کہ شہری میعادختم ہوجانے والے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یانائیکوپ سے بھی اپناووٹ ڈال سکتے ہیں۔شہری کسی دشواری سے بچنے کیلیے الیکشن سے پہلے ہی اپنے پولنگ اسٹیشن کے بارے میںمعلومات حاصل کرلیں۔

جبکہکراچی میںضلع جنوبی کے ریٹرننگ افسرکاپولنگ اسٹیشنوں پرفوج تعینات کرنیکامطالبہ کردیاڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکی طرف سے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر کوخط لکھاگیاہے جس میںانھوںنے مطالبہ کیاہے کہ امن وامان کے قیام اورشفاف انتخابات کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنوںپررینجرز کے ساتھ فوج بھی تعینات کی جائے جس کی وجہ امن وامان کے بارے میں کئی زبانی اورتحریری شکایات بتائی گئی ہیں۔