صومالیہ امریکی ڈرون حملہ3 شہری ہلاک 15 زخمی

فوجی حکام کے قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں2 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے


APP August 13, 2012
فوجی حکام کے قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں2 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔ فوٹو اے ایف پی

MARDAN: صومالیہ میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں تین شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز امریکی جاسوس طیارے نے ملک کے جنوبی قصبہ کلبیوف میں الشباب ملیشیا اور ایک سویلین ٹھکانے پر دو میزائل داغے۔

حکام اور عینی شاہدین کے مطابق حملے میں تین افراد ہلاک اور پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت موغا دیشو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں2 فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز سینئر فوجیحکام کے قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میںجانی نقصان ہوا۔