رینجرز کے اعلیٰ افسران کا حساس پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ

حفاظتی انتظامات کا جائزہ، ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرائی جائے،کرنل عدنان کی ہدایت


Nama Nigar May 10, 2013
ٹنڈوالہیار ضلع میں بھی پاک فوج اور رینجرز کو حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی کیلیے بھیجا گیا ہے. فوٹو: فائل

رینجرز کے اعلیٰ افسران کا ضلع ٹنڈوالہیار کے انتہائی حساس، حساس پولنگ اسٹیشنوں اور رینجرز کے کیمپوں کا ہنگامی دورہ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق11مئی کے انتخابات کو پرامن بنانے کیلیے ٹنڈوالہیار ضلع میں بھی پاک فوج اور رینجرز کو حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی کیلیے بھیجا گیا ہے، اس سلسلے میں ونگ کمانڈر رینجرزکرنل عدنان اسماعیل نے ڈی ایس آر رینجرز مدثر جمیل باجوہ کے ہمراہ ضلع کے انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنوں اور رینجرز کیمپوں کا ہنگامی دورہ کیا۔



ایکسپریس کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کرنل عدنان اسماعیل نے تعلقہ ٹنڈوالہیار، جھنڈو مری اور تعلقہ چمبڑ کے بھی دورے کیے۔

انھوں نے رینجرز کے جوانوں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کروانے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ ونگ کمانڈر دو روز قبل بھی ٹنڈوالہ یار کے دورے پر آئے تھے اور ضلع میں تعنیات ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر سے اجلاس کیے تھے اور 11 مئی کو امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی تھی جس کے بعد ٹنڈوالہ یار، جھنڈو مری اور چمبڑ میں نفری تعینات کر دی تھی۔

مقبول خبریں