- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
بالی ووڈ کی چوری پر سینہ زوری
ممبئی: بالی ووڈ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماضی کا ایک اور مقبول ترین پاکستانی گانا ’’منڈا بگڑاجائے‘‘ چرالیا۔
بالی ووڈ میں پاکستانی گانے چرانے کا ٹرینڈ نیا نہیں بلکہ بھارتی فلمسازو پروڈیوسرز اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے پاکستانی فلمسازوں کی اجازت کے بغیر گانے چراکر اپنی فلموں میں شامل کرتے آئے ہیں۔
حال ہی میں ایشوریا رائے کی فلم’’پھنے خان‘‘میں پاکستان کے لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کی مقبول ترین قوالی ’’ہلکا ہلکا سرور‘‘کی نہایت خراب نقل پیش کی گئی جس کے باعث پاکستانی شائقین میں بے حد غصہ پایا جاتا ہے اوراب بالی ووڈ نے 90 کی دہائی کے مقبول ترین پاکستانی گانے ’’اماں دیکھ تیرا منڈہ بگڑا جائے‘‘کو چرا کر ایک نئے انداز میں پیش کیا ہے اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس گانے کا کریڈٹ پاکستان کو نہیں دیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایشوریا رائے کا ہلکاہلکا سرور
یہ گانا سب سے پہلے 90 کی دہائی میں ریلیز ہوئی ہدایت کارہ شمیم آرا کی فلم’’منڈہ بگڑا جائے‘‘میں اداکارجان ریمبو پر فلمایا گیا تھا،اسے پاکستانی گلوکار سلیم دانش نے گایا تھا۔ یہ اپنے وقت کا مشہور ترین گانا تھا۔ اس کی مقبولیت کے پیش نظریہ گانا 1994 میں بھارتی فلم’’اسٹنٹ مین‘‘میں جیکی شروف پر فلمایا گیا تھااوراس وقت اس گانے کا کریڈٹ پاکستان کو دیاگیا تھا۔
اب اس گانے کو ایک بار پھربالی ووڈ فلم ’’نوابزادے‘‘ کے لیے اداکارہ و ڈانسر شکتی موہن پر فلمایا گیا ہے، تاہم گانے میں کہیں بھی پاکستان کو کریڈٹ نہیں دیا گیا بلکہ ایک بھارتی ذرائع ابلاغ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا سب سے پہلے اداکار جیکی شروف پر فلمایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ فلم’’نوابزادے‘‘کی ہدایت کاری جیش پردھان نے دی ہےجب کہ اسے لیزیلے ڈی سوزا نے پروڈیوس کیا ہے، فلم میں شامل گانے’’اماں دیکھ تیرا منڈا بگڑا جائے‘‘کی کوریوگرافی ریمو ڈی سوزا نے کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔