فخرزمان ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 جولائی 2018
فخرزمان نے سابق اوپنر سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ فوٹو: فائل

فخرزمان نے سابق اوپنر سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ فوٹو: فائل

بلاوایو: فخرزمان نے ایک روزہ میچوں میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

زمبابوے کے شہر بلاوایوں میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخرزمان نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بناڈالی، فخرزمان نے 156 گیندوں پر 210 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔ فخرزمان نے زمبابوے کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں اب تک 430 رنز بنائے ہیں جس میں 2 سنچریز اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فخر ہمیں آپ پر فخر ہے

دوسری جانب ایک روزہ میچوں میں فخر زمان نے 17 اننگز میں 980 رنز بنالیے ہیں جب کہ فخرزمان کے تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل ہونے میں صرف 20 رنز باقی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف

واضح رہے کہ ایک روزہ میچوں میں انفرادی حیثیت میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے، بھارتی اوپنر نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 264 رنز بنائے تھے جب کہ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں جن کا سب سے بڑا اسکور 237 اسکور ہیں، اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ اسکور سابق اوپنر سعید انور کا 194 رنز کا تھا جو انہوں نے بھارت کے خلاف بنائے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔