آدھے سے زیادہ شہر قلت آب کا شکار

مرکزی لائنوں سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پا نی کا مصنو عی بحران جاری


Staff Reporter July 21, 2018
شہری مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور،مساجد میں بھی وضو کے لیے پانی موجود نہیں ،مساجدسے وضو گھر سے کر کے آنے کے اعلانات۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی میں پانی کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا جب کہ آدھے سے زیادہ شہر قلت آب کا شکارہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کئی ماہ سے پا نی کی فراہمی بند ہے جبکہ متعدد علاقوں میں پانی کی فر اہمی شدید متاثر ہے متاثرہ علاقوں میں بفر زون، نارتھ کر اچی ، کورنگی ، لا نڈھی، بلد یہ ٹاؤن ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، اسکیم 33، گلشن معما ر ، احسن آبا د، سر جا نی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ کر اچی میں پا نی کی طلب ایک ارب 20کر وڑ گیلن یو میہ ہے جبکہ واٹر بورد کم و بیش 40 سے 45کر وڑ گیلن پا نی شہر کو فر اہم کررہا ہے جس کی وجہ سے تقر یباً 60 کر وڑ گیلن یو میہ پا نی کی کمی کا سامنا ہے۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈکے محکمہ بلک کے افسران کی جانب سے غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے بھی پا نی کی فر اہمی شدید متاثر ہے۔



ذرا ئع نے بتا یا کہ کچھ علاقوں واٹر بورڈ محکمہ بلک کے افسران من پسند علاقوں کو پا نی فر اہم کر تے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں پا نی کی فر اہمی بند کردی گئی ہے کر اچی میں پا نی کا بحران سنگین شکل اختیا ر کر رہا ہے جس کی وجہ سے ٹینکر مافیا مال بنانے میں سر گرم ہے ضلع غربی اور وسطی میں شہر ی مہنگے دامو ں ٹینکر خر یدنے پر مجبو ر ہیں،ذرا ئع نے بتا یا کہ ہز ار گیلن کا ٹینکر شہر ی 3ہز ار روپے میں خر ید ر ہے ہیں جبکہ سرکا ری نر خ ایک ہز ار گیلن کے ٹینکر کے ایک ہز ار رو پے ہیں۔

ذرا ئع نے بتا یا کہ واٹر بورڈ کے سرکا ری ہا ئیڈرنٹ پر ما فیا کا کنٹرول نظر آ ر ہا ہے شہر یو ں کی جانب سے ٹینکر کی درخواست دینے کے تقریبا 5سے 6 دن بعد ٹینکر فر اہم کیاجا رہا ہے جس کی وجہ مختلف علاقوں کے مکین پا نی کو ترس گئے ضلع غربی اور وسطی کی مختلف مساجد میں وضو کا پانی ختم ہوگیا ہے مساجد سے اعلا ن کیا جارہا ہے کہ نمازی وضو گھر سے کرکے آئیں،شہر میں پا نی کے شدید بحران سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو نے کا اندیشہ ہے