- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
شہباز شریف نے نوازشریف کے ساتھ وفا نہیں کی وہ ملک سے کیسے وفاداری کرسکتا ہے، عمران خان
بنوں: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر تمام سیاسی جماعتیں مجھے شکست دینے کے لیے اکٹھی ہوگئی ہیں لیکن میں ان سب جماعتوں کو ہراؤں گا۔
بنوں اور کرک میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو شکست دینے کے لیے مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعت اکٹھی ہوگئی ہیں،یہ عالمی اسٹیبلمشنٹ کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف سازش کررہے ہیں لیکن میں ان سب کا مقابلہ کروں گا اور انہیں شکست سے دوچار کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ 2013 کے الیکشن کے بعد جب دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی تو بھارت اور عالمی طاقتیں (ن) لیگ کے ساتھ کھڑے تھے اور جب فاٹا میں ملٹری آپریشن نہ کرنے کا کہا تو مجھے طالبان خان قرار دے دیا گیا، گزشتہ انتخابات میں تمام جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے تاہم صرف 4 حلقوں کی تفتیش کا مطالبہ کیا تو کہنے لگا یہ جمہوریت کا دشمن ہے، 2013 کا میچ فکس تھا،چیف جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری، الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ افسر سب ان سے ملے ہوئے تھے اب یہ کس منہ سے کہہ رہے کہ دھاندلی ہونے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا سیاستدانوں کے نام اہم پیغام
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج یہ جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی ہوگی یہ اس لیے دھاندلی کا چور مچارہے ہیں کہ انہیں شکست نظر آرہی ہے، میں کہتا ہوں دھاندلی ہونے والی نہیں ان کا صفایا ہونے والا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بھائی کے ساتھ ہاتھ کردیا، شہبازشریف نے نوازشریف کو وطن بلایا اور کہا کہ لاکھوں لوگ ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے مگر وہ ریلی لے کر کہیں اور نکل پڑے، شہباز شریف نے اپنے بھائی کو دھوکا دیا جو بھائی کے ساتھ وفا نہ کرے وہ ملک کے ساتھ وفاداری نہیں کرسکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔