جمشیددستی کاحناربانی کھرکے خلاف الیکشن لڑنے کااعلان

ن لیگ نئے صوبے بنانے کے معاملے میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے،پریس کانفرنس


Monitoring Desk August 13, 2012
ن لیگ نئے صوبے بنانے کے معاملے میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے،پریس کانفرنس۔ فوٹو فائل

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے اپنی ہی پارٹی کی رہنما اوروزیرخارجہ حنا ربانی کھر کے خلاف آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ جمشید دستی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قومی کمیشن برائے صوبہ جنوبی پنجاب اور صوبہ بہاولپور کی فہرست 25 روز گزرنے کے باوجود قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کونہیں بھیجی۔

ایک ٹی وی کے مطابق ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران جمشید دستی نے کہا کہ ن لیگ نئے صوبے بنانے کے معاملے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے تاکہ الیکشن تک اس معاملے کو کسی طرح لٹکایا جائے۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کے بجائے انتقام کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن جس نے کی ہے اسے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ دستی نے دعویٰ کیا کہ رینٹل پاور لگ جاتے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نام و نشان نہ ہوتا۔ حنا ربانی کھر کے مقابلے میں الیکشن لڑ کر جاگیر دارانہ نظام کے خلاف جنگ لڑوں گا اور انھیں تاریخی شکست دوں گا۔