- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
الیکشن کمیشن کے بعض افسران نے ووٹر فہرستوں کے عوض لاکھوں روپے بٹورلیے
لاہور: الیکشن کمیشن کے بعض افسروں نے کرپشن کی نئی راہ تلاش کرتے ہوئے ووٹر لسٹیں فراہم کرنے کے عوض امیدواروں سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے بٹور لیے۔
ملک کے کئی ڈسٹرکٹ الیکشن افسروں اور ان کے ماتحت عملے نے مبینہ طور پر ووٹر لسٹوں کو ناجائز آمدن کا ذریعہ بنا لیا۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے 12ہزار 5سوسے زائد امیدواروں نے حلقے کی ووٹر لسٹوں کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن افسروں سے رجوع کیا جس پر الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی سادہ فوٹو کاپی اور تصویر کی حامل ووٹرلسٹ کی کاپی اور سافٹ کاپی دینے کا وعدہ کیا تاہم بعض افسران نے امیدواروں کو مطلوبہ ووٹرلسٹوں کی فراہمی کے لیے رقم کی ادئیگی شرط رکھ دی۔
کمیشن نے تصویر کی حامل ووٹر لسٹ کے لیے ہر صفحے کے عوض 5 روپے کا ریٹ مقرر کیا جب کہ سافٹ کاپی کی صورت ووٹر لسٹ کے لیے ہر صفحے کے عوض 10روپے ریٹ رکھ دیا۔ کمیشن نے سادہ فوٹو کاپی کے لیے 2 روپے کا ریٹ طے کیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن افسر اور ان کا عملہ سادہ کاپی کے عوض 3 سے 5 روپے فی صفحہ جبکہ تصویر کی حامل ووٹر لسٹ کی کاپی کے عوض 6 سے 8 روپے فی صفحہ وصول کرتے رہے۔ اسی طرح افسر اور ان کا عملہ سافٹ کاپی کے ہر صفحے کے عوض 11 سے 12 روپے وصول کرتے رہے۔ سافٹ کاپی کی ووٹر لسٹ کے لیے 8 ہزار روپے کی یو ایس بی بھی امیدوار کو خریدنا پڑی۔
ڈسٹرکٹ الیکشن افسروں نے سادہ کاپی خود کرواکر دی جبکہ تصویر کی حامل اور سافٹ کاپی کے لیے نادرا کو لکھ کربھیجا۔ نادرا نے تصویر کی حامل اور سافٹ کاپی کی ووٹر لسٹوں کی فراہمی کے لیے ہر درخواست پر دودن کا وقت مانگا۔
فیصل آباد ، لاہور اور دیگر شہروں میں الیکشن کمیشن کے عملے نے ووٹر لسٹوں کی سادہ کاپیوں کے عوض قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کیے۔ قومی اسمبلی کے ایک امیدوار نے ووٹر لسٹوں کی سادہ کاپی پر 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک خرچ کئے جب کہ صوبائی اسمبلی کے ہر امیدوار نے ووٹرلسٹوں کی سادہ کاپی کے عوض 25سے 50ہزار روپے خرچ کئے۔
دوسری جانب الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال نے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران ووٹرلسٹوں کی فوٹو کاپی کے عوض رشوت نہیں لیتے ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور رحم زادہ نے ووٹر لسٹوں کی فوٹو کاپی کے عوض وصول کی جانے والی رشوت کے حوالے سے موقف دینے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔