سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مالدیپ کے صدرعبداللہ یامین سے ملاقات

بحری سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے نیول چیف نے مالدیپ کو لینڈنگ کرافٹ میکانائزڈ دینے کا اعلان


ویب ڈیسک July 24, 2018
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال، ترجمان پاک بحریہ فوٹو:انٹرنیٹ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین سے ملاقات کی ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ان دنوں مالدیپ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اوردوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ نیول چیف نے مالدیپ کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے لینڈنگ کرافٹ میکا نائزڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مالدیپ کے صدر نے دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات، عسکری تربیت اور بحری تعاون کی تعریف کی۔