1217 کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی دھونی کا فیلڈ سے باہر بھی ’’ریکارڈ‘‘

دھونی نے اگلے مالی سال کیلیے ٹیکس کی مد میں 3 کروڑ روپے ایڈوانس بھی جمع کرا دیے۔


Sports Desk July 25, 2018
دھونی نے اگلے مالی سال کیلیے ٹیکس کی مد میں 3 کروڑ روپے ایڈوانس بھی جمع کرا دیے۔ فوٹو : فائل

RAWALPINDI: بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی جھارکھنڈ ریاست میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شخص بن گئے۔

دھونی نے 2017-18 کے مالی سال کے دوران12.17 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے، یہی نہیں بلکہ انھوں نے اگلے مالی سال کیلیے ٹیکس کی مد میں 3 کروڑ روپے ایڈوانس بھی جمع کرا دیے۔

اس سے قبل 2016-17 کے سال میں دھونی نے 10 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی تھی، تب وہ اپنی اسٹیٹ کے دوسرے ٹیکس ادا کرنے والوں سے آگے نہیں نکل پائے تھے۔