اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

ویب ڈیسک  جمعـء 27 جولائی 2018
گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تھی (فوٹو: فائل)

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تھی (فوٹو: فائل)

 کراچی: پرامن انتخابی عمل اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 127 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

ڈالر کی اونچی اڑان کو انتخابات کے بعد بریک لگ گیا اور پرامن ماحول میں انتخابی عمل کے انعقاد پر ڈالر کی قدر کو بیک گیئر لگ گیا، گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں  کمی کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پرامن انتخابات سے سپورٹ، روپے کی قدر میں ریکوری

جمعہ کے روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 30 پیسے گھٹ کر 127 روپے 95 پیسے پر آگئی اور دن بھر بینکوں کے درمیان لین دین کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 127 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی  تیزی دیکھی گئی، کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور وقفے  تک 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔