صدر مملکت کی عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد

امید ہے آئندہ بھی جمہوریت کی مضبوطی کیلیے انتقال اقتدار آئینی طریقے سے ہوگا،زرداری


Staff Reporter May 14, 2013
’’ایکسپریس‘‘ نے انتخابات پرایوان صدرکا سکوت توڑدیا،دوگھنٹے بعدہی تہنیتی پیغام جاری۔ فوٹو: فائل

KARACHI: صدر مملکت آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن کا انعقاد عوام کی فتح ہے۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر زرداری نے کہا کہ الیکشن کا کامیاب انعقاد جمہوریت اور نظام کی بھی فتح ہے ۔

صدر مملکت ن جمہوریت کو مضبوط کرنے اور انتخابی عمل میں اپنا کردار ادا کرنے پر تمام اداروں اور افراد کو بھی مبارکباد دی۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بیلٹ کے ذریعے فیصلہ کیا، امید ہے کہ آئندہ بھی جمہوریت کی مضبوطی کیلیے عوام کی رائے کے ذریعے انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہوگا ۔